این ایس اے پاکستان کا ٹیلیفون ڈیٹا چرارہی ہے‘ایڈورڈسنوڈن کا انکشاف

چرائے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایاجارہاہے

جمعرات 18 فروری 2016 12:42

این ایس اے پاکستان کا ٹیلیفون ڈیٹا چرارہی ہے‘ایڈورڈسنوڈن کا انکشاف

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیاہے کہ این ایس اے پاکستان کا ٹیلیفون ڈیٹا چرارہی ہے، جبکہ چرائے گئے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایاجارہاہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہناہے کہ ڈیٹا چرانے والے امریکی پروگرام میں نقائص موجود ہیں، جس کے باعث بے گناہ افراد ڈرونز کا نشانہ بن رہے ہیں۔

سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی قومی سلامتی ایجنسی این ایس اے خفیہ پروگرام اسکائی نیٹ کے ذریعے پاکستان کا موبائیل فون ڈیٹا چراتی ہے۔ چرائے گئے ڈیٹا کو پروگرام کے ذریعے تجزیہ کرکے مشتبہ دہشتگردوں کی نشاندہی کے لیئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار میں شائع ہونے والے ایڈورڈ سنوڈن کے خفیہ دستاویز کے مطابق اسکائی نیٹ کی نشاندہی کے بعد ان مشتبہ افراد کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا جاتاہے۔

انسانی حقوق کے گروپ کے پی ایچ ڈی سائنسدان پیٹرک بال کے مطابق امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے ڈیٹا چرانے اور اس کا تجزیہ کرنے والے پروگرام میں نقصائص موجود ہیں اور یہ پروگرام دہشتگردوں کی صحیح نشاندہی نہیں کرتا جس کے نتیجے میں ڈرونز کے ذریعے معصوم پاکستانی سویلین کو نشانہ بنیا جاتاہے۔پیٹرک بال کے مطابق اب تک اسکائی نیٹ سے پندرہ ہزار افراد کی ممکنہ طور پر دہشتگرد کے طور پر نشاندہی کی جاچکی ہے، جبکہ ممکن ہے کہ ان افراد کو ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہو۔ امریکی میڈیا کے مطابق پاکستان میں اب تک ڈرون حملوں میں ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :