بھارت میں جو ہو رہاہے اس سے خوف زدہ ہوں،اداکار انوپم کھیر

جمعرات 18 فروری 2016 13:13

بھارت میں جو ہو رہاہے اس سے خوف زدہ ہوں،اداکار انوپم کھیر

ممبئی ۔ 18 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔18 فروری۔2016ء) بالی وڈ اداکار انوپم کھیر نے کہا ہے کہ بھارت میں جو ہو رہاہے وہ اس سے خوف زدہ ہیں،سیاسی جماعتیں سیاست کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کھیل رہی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انوپم کھیر نے ایک تقریب کے دوران کہا ہے کہ جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے سیاسی تنازعہ اور اس کے نتیجے میں ہونے والی پیش رفت سے وہ خوف زدہ ہیں کہ ملک میں یہ کیا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں ہونے والاواقعہ بی جے پی اور کے بائیں بازو والے مخالفین کے درمیان نظریاتی جنگ بن چکا ہے۔انہوں نے ملک میں کچھ جماعتوں سیاسی کھیل کے علاوہ اور بھی بہت کچھ کھیل رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :