کاجل چوہدری فیصل آباد میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں

جمعرات 18 فروری 2016 13:17

کاجل چوہدری فیصل آباد میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد لاہور واپس ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) اداکارہ کاجل چوہدری فیصل آباد میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ کاجل چوہدری فیصل آباد نشاط تھیٹر میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامے ” حسن لازوال “ میں پرفارم کر رہی تھیں جہاں ان کی پرفارمنس آئٹم کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ۔ کاجل چوہدری کامیاب اسٹیج ڈرامے کا ایک ہفتے کا سپیل مکمل ہونے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئی ہیں اور عنقریب الحمرا کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے نئے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :