صائم علی نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں بطور مہمان ہاٹ کیک بن گئے

جمعرات 18 فروری 2016 13:23

صائم علی نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں بطور مہمان ہاٹ کیک بن گئے

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء ) اداکار و ماڈل صائم علی نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں بطور مہمان ہاٹ کیک بن گئے ، دو ہفتوں کے دوران 8نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شو میں شرکت کر کے ریکارڈ بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار و ماڈل صائم علی فلم ، ٹی وی اور ڈراموں کے ساتھ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شوز میں ہاٹ کیک مہمان بن گئے ہیں ۔ صائمہ علی دو ہفتوں میں 8مرتبہ مختلف نجی ٹی وی چینلز کے مارننگ شو زمیں شرکت کر چکے ہیں ۔ پیر کے روز وہ شائستہ واحدی اور منگل کو وہ سحر لودھی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے ساتھ فنی کیریئر کے حوالے سے مختلف سوالوں کے جوابات بھی دیئے ۔