سخاوت ناز فلم ’ زندگی ہنس کر گزارو “ میں بطور ہیرو کاسٹ

جمعرات 18 فروری 2016 13:25

سخاوت ناز فلم ’ زندگی ہنس کر گزارو “ میں بطور ہیرو کاسٹ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) نامور کامیڈین اداکار سخاوت ناز ہدایتکار شہزاد حیدر کی نئی فلم ’ زندگی ہنس کر گزارو “ میں ہیرو کا کردار ادا کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہدایتکار شہزاد حیدر نے مزاحیہ اداکار سخاوت ناز کو اپنی نئی فلم میں بطور ہیرو کاسٹ کر لیا ہے ۔ ان کے مد مقابل اداکارہ ماہی خان ہیروئن کے رول میں جلوہ گر ہوں گی ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں شفقت چیمہ ، اشرف راہی ، نواز انجم ، راحیلہ آغا اور عینی طاہرہ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔ مذکورہ فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :