ہریتک روشن کی وجہ سے کنگنا رناوت کا فلمی کیریئر خطرے کا شکار

جمعرات 18 فروری 2016 13:33

ہریتک روشن کی وجہ سے کنگنا رناوت کا فلمی کیریئر خطرے کا شکار

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) اداکار ہریتک روشن آجکل اپنی سابق گرل فرینڈ اداکارہ کنگنا رناوت سے کچھ ذیادہ ہی نالاں نظر آرہے ہیں۔حالیہ رپورٹس کے مطابق ہریتک روشن کی جانب سے متعدد فلمسازوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کنگنا رناوت کو اپنی فلموں میں اداکاری کی پیشکش ہر گز نہ کریں۔ علا وہ ازیں سپر سٹار نے اپنے دوست اداکاروں کو بھی اداکارہ کے ساتھ اداکاری سے روک دیا ہے۔

(جاری ہے)

بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اداکارہ ڈیوڈ دھون کی فلم راسکل کی شوٹنگ کے دوران اجے دیوگن اور سنجے دت کے ساتھ بھی نارواں سلوک کر چکی ہیں ،جس کی بنا پر دونوں اداکار انکے ساتھ اداکاری کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ دریں اثناء بولی ووڈ کے تینوں خانز بھی کنگنا کے ساتھ اداکاری سے انکار کر چکے ہیں۔ زرائع کے مطابق شاہ رخ خان ، سلمان خان اور عامر خان کی طرف سے کنگنا کے ساتھ اداکاری کرنے سے اس لئے انکار کیا گیا ہے کیونکہ اداکارہ اپنے گزشتہ بیانات میں کہہ چکی ہیں کہ وہ خانز کے بغیر بھی کامیاب ہونا جانتی ہیں۔ دوسری جانب کنگنا آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رنگون“کی شوٹنگ میں اداکار سیف علی خان اور شاہد کپورکے ساتھ مصروف ہیں