خراب کارکردگی سے متعلق سوال پر کرسٹیانو رونالڈو پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 13:47

خراب کارکردگی سے متعلق سوال پر کرسٹیانو رونالڈو پریس کانفرنس چھوڑ ..

میڈرڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) ریال میڈرڈ اور پرتگال کے سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو اپنی کارکردگی کے حوالے سے سوال پر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کے مالک کرسٹیانو رونالڈو نے صحافی کے اپنی کاکردگی سے متعلق سوال پر جوابی سوال داغتے ہوئے کہا کہ سپین میں انکی آمد کے بعد کسی اور کھلاڑی نے ان سے زیادہ گولز سکور نہیں کیے ہیں ۔ کرسٹیانو رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ ان کی اس خراب فارم کا سلسلہ سیزن کے اختتام تک جاری نہیں رہے گا ۔ اس کے بعد 31 سالہ سٹار فٹبالر پریس کانفرنس ادھوری چھوڑ کر چلے گئے ۔