ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں‌دھماکہ ، 7 افراد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 13:48

ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں‌دھماکہ ، 7 افراد ہلاک

استنبول (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء): ترکی ایک مرتبہ پھر دہشت گردوں کے نشانے پر آ گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ترکی کے جنوب مشرقی علاقہ میں دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

خبر ایجنسی نے بتایا کہ دھماکے میں فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی برقرار ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز انقرہ میں ہونے والے بم دھماکے میں 28 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔