تقریبات میں بھائیوں کا حفاظتی رویہ پریشان کردیتا ہے،سونم کپور

جمعرات 18 فروری 2016 13:51

تقریبات میں بھائیوں کا حفاظتی رویہ پریشان کردیتا ہے،سونم کپور

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورنے کہا ہے کہ بھائیوں کے ساتھ تقریبات میں جانا بہت مشکل ہے، کیونکہ ان کا حفاظتی رویہ کبھی کبھی پریشان کردیتا ہے۔یہ بات انہوں نے فلم ”نیرجا“ کی تشہیری مہم میں گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

سونم کپور کا کہنا تھاکہ انہیں اپنے بھائیوں کا بہت زیادہ حفاظتی رویہ دیکھ کر کبھی کبھی الجھن ہونے لگتی ہے کیونکہ ان کے حد سے زیادہ حفاظتی رویہ سے ان کے ساتھ موجود دوست بھی ان کا خیال رکھنا شروع کردیتے ہیں۔

سونم کا مزید کہنا تھامیں جوبھی دوست بناتی ہوں وہ بھی میرے بھائی کی طرح بن جاتے ہیں اور دوسروں سے ملنے میں پابندی لگاتے ہیں۔اپنے کزن ارجن کپور کا ذکر کرتے ہوئے سونم نے بتایا کہ وہ جتنے کول نظر آتے ہیں دراصل اتنے ”کول“ بھائی بالکل نہیں، وہ مجھ سے کہتے ہیں جب میں شادی کا فیصلہ کروں تو پہلے اس لڑکے سے ان کی ملاقات کرواؤں۔

متعلقہ عنوان :