اسلام آباد اورراولپنڈی میں سورج آب و تاب سے چمکنے لگا ‘سردی کا زور ٹوٹ گیا

جمعرات 18 فروری 2016 14:07

اسلام آباد /راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورراولپنڈی میں سورج آب و تاب سے چمکنے لگا ‘سردی کا زور ٹوٹ گیا ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہرراولپنڈی میں سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا ‘ سردی کی شدت کم ہو گئی ‘ مری میں پارہ ابھی بھی نقطہ انجماد سے ایک درجے کم ریکارڈ کیا گیا ‘سندھ اور بلوچستان میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں پارہ ابھی بھی نقطہ انجماد سے ایک درجے کم ریکارڈ کیا گیا ‘ دیگر علاقوں میں کم درجہ حرارت کالام میں منفی 06 ، استور ، دیر ، پارا چنار ، سکردو ، منفی 05 ، گوپس منفی 04 ، کوئٹہ ، مالم جبہ 03 ، بگروٹ ، راولا کوٹ ، ڑوب منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ‘آئندہ چند روز کے دوران بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

متعلقہ عنوان :