لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں‌دو طلبہ گروپس میں‌ تصادم کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 14:07

لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں‌دو طلبہ گروپس میں‌ تصادم کی سی سی ٹی وی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء) : پنجاب یونیورسٹی میں رواں ماہ کی 16 تاریخ کو دو طلبا گروپوں میں تصادم ہوا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ فوٹیج میں طلبا کا ایک گروپ ہاتھوں میں ڈنڈے اور پستول پکڑے ہاسٹل کی جانب جا رہا ہے جبکہ ہاتھ میں پستول پکڑے نوجوان کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 30 طلبا کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

جن میں زولوجی اورسولوشی سمیت دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا شامل ہیں، انتظامیہ نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس شر پسند عناصر کو گرفتار نہیں کر رہی۔ یاد رہے کہ 16 فروری کو ہوئے اس جھگڑے میں 10 طلبا زخمی ہوئے تھے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق جھگڑا بآواز بلند ڈیک چلانے پر ہوا۔