ساوٴتھ ایشین چک بال چمپیئن شپ 2016 انڈیا میں ہو گی

جمعرات 18 فروری 2016 14:27

ساوٴتھ ایشین چک بال چمپیئن شپ 2016 انڈیا میں ہو گی

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء)ساوٴتھ ایشیاء چک بال چمپیئن شپ 2016 ء کے لئے خواتین ٹیم کو منتخب کرنے کیلئے کیمپ مورخہ 20تا 26فروری 2016ء کو کریسنٹ سپورٹس کمپلکس میں منعقد ہو گا۔اس سلسلہ میں لیڈیز ٹرائلز 20فروری سے شروع ہو جائیں گے۔جو کہ صبح 9:00بجے سے دن12:00بجے تک روزانہ ہوں گے۔یہ کیمپ ایم این اے محترمہ خالدہ منصور کی سر پرستی میں منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

صدر چک بال فیڈریشن آف پاکستان باسط شکیل ہاشمی کے مطابق اس کیمپ میں پاکستان بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گی۔اس کیمپ کے چیف آرگنائزر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل آباد چوہدری طارق نذیر ہونگے۔اس موقع پر خلیل الرحمٰن پرنسپل لیباٹری سکول و کالج،اختر ہاشمی وائس پریذیڈنٹ چک بال فیڈریشن،عمانوائل اسد سیکرٹری جنرل ،فیصل اسد جوائنٹ سیکرٹری،عبدالروٴف آفس سیکرٹری،ودیگر بھی موجود تھے۔