یوتھ کرکٹ کلب اٹک کے زیر اہتمام تیسرا ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل

جمعرات 18 فروری 2016 14:27

یوتھ کرکٹ کلب اٹک کے زیر اہتمام تیسرا ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش ..

اٹک کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کے زیر اہتمام ضلع کونسل سٹیڈیم نزد جناح پارک اٹک کی سیمنٹ پچ پر ناک آؤٹ کی بنیاد پر کھیلے جانے والے تیسرے ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء میں مختلف کرکٹ کلبوں کی ٹیموں اور کھلاڑیوں کے درمیان جاری گیند اور بیٹ کی سخت ترین جنگ میں مختلف کرکٹ کلبوں کے کھلاڑی ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا نے کی کوششوں میں پری کوارٹر راؤنڈ کے مقابلوں میں8ٹیموں کو شکست دینے کے بعد 8بہترین ٹیموں نے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے اور اس طرح کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کی لائن اَپ مکمل ہو گئی ہے ، ان خیالات کا اظہار ضلع اٹک میں کرکٹ کے منجھے ہوئے ،معروف اور مایہ ناز کھلاڑی بابائے کرکٹ اٹک بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و مذکورہ بالا ٹورنامنٹ کے ٓآرگنائیزر طاہر محمود مودی نے تیسرے ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کا مکمل شیڈول اور ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

(جاری ہے)

18 فروری۔2016ء “کے نمائندہ سے ان کے دفتر دوکان نمبرK-30،کے بلاک نزد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 اٹک شہر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ، اس موقع پرچےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و چےئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ سابق صدر ڈویژنل یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی معروف سنےئر صحافی ندیم ر ضا خان ، صدر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک کے روح رواں اور کرتا دھرتا ملک ظہیر احمد، ابھرتے ہوئے نوجوان سپورٹس جرنلسٹ سیکرٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اٹک وچےئرمین آل پاکستان پرنٹ اینڈ الیکٹرانک میڈیا ضلع اٹک ہشام خان اعوان اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی سنےئر ٹیم کے کپتان و وائس چےئرمین یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک اورپنجاب پولیس کے معروف کرکٹر سر حاجی نصیر احمد بھی موجود تھے، ضلع اٹک میں کرکٹ کے منجھے ہوئے ،معروف اور مایہ ناز کھلاڑی بابائے کرکٹ ضلع اٹک بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک وٹورنامنٹ کے آرگنائیزر طاہر محمود مودی نے تیسرے ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے مقابلوں کا مکمل شیڈول اور ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا اس کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا کوارٹر فائنل میچ آج مورخہ 19فروری2016ء بروز جمعتہ المبارک کوفرینڈز کرکٹ کلب تحصیل حضرو اور یوتھ جونےئرزکرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،پہلے کو ارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی اٹک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ضلعی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)(ق)سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق گروپ اٹک ملک کامران گجر ہو نگے، دوسرا کوارٹر فائنل میچ مورخہ20فروری2016ء بروز ہفتہ کوآل جونےئرز کرکٹ الیون اٹک اور برہان کرکٹ الیون تحصیل حسن ابدال کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،دوسرے کوارٹرفائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق امید وار قومی و صوبائی اسمبلی شیخ سلیمان سرور ہو نگے ،تیسرا کوارٹر فائنل میچ مورخہ21فروری2016ء بروزاتوار کووارئیرز کرکٹ الیون اٹک اور اعجاز ٹائیگرز کرکٹ الیون اٹک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،تیسرے کوارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار برائے چےئرمین میونسپل کمیٹی بلدیہ اٹک شیخ ناصر محمود ہو نگے جبکہ مذکورہ بالا تیسرے ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کا چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میچ مورخہ22فروری2016ء بروزسوموار(پیر) کویوتھ سنےئرز کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک اور نگر کرکٹ الیون اٹک کینٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،چوتھے اور آخری کو ارٹر فائنل میچ کے مہمان خصوصی ممبر کینٹ بورڈ اٹک و وائس چےئرمین کنٹونمنٹ بورڈ اٹک کینٹ ملک شاہنواز اعوان ہو نگے ،تمام کوارٹر فائنل میچز صبح 10بجے ضلع کونسل سٹیڈیم نز د جناح پارک اٹک میں کھیلے جائیں گے ، مذکورہ بالا تیسرے ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے دونوں سیمی فائنل میچز با لترتیب مورخہ 26فروری2016ء بروزجمعتہ المبارک اور 27فروری2016ء بروز ہفتہ کو صبح10بجے ضلع کونسل سٹیڈیم نز د جناح پارک اٹک میں ہی کھیلے جائیں گے جبکہ مذکورہ بالا تیسرے ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کا فائنل میچ مورخہ 28فروری2016ء بروزاتوار کو صبح10بجے ہی ضلع کونسل سٹیڈیم نز د جناح پارک اٹک میں ہی کھیلا جائے گا ، ضلع اٹک میں کرکٹ کے منجھے ہوئے ،معروف اور مایہ ناز کھلاڑی بابائے کرکٹ ضلع اٹک بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک وٹورنامنٹ کے آرگنائیزر طاہر محمود مودی نے تیسرے ندیم خان بنگش مرحوم میموریل T-20کیش کرکٹ ٹورنامنٹ 2016ء کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔

18 فروری۔2016ء “کے نمائندہ سے ان کے دفتر دوکان نمبرK-30،کے بلاک نزد گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول نمبر1 اٹک شہر میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا اسT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے اٹک ،حسن ابدال ،حضرو،فتح جنگ ،پنڈی گھیب ،جنڈ،پشاور ،صوابی ،مردان ،نوشہرہ ،واہ اورراولپنڈی کے کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنے میں کافی مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ اس رنگا رنگ اور تاریخیT-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کے جوہردکھانے کے ساتھ ساتھ مبلغ20ہزار روپے کے نقدانعامات بھی جیتنے کاموقع ملے گاجس میں ٹورنامنٹ میں فاتح ونر ٹیم کو10ہزار روپے نقد کے علاوہ وننگ ٹرافی بھی دی جائے گی جبکہ دوسرے نمبر آنے والی رنر اَپ ٹیم کو 5ہزار روپے نقداور رَنر اَپ ٹرافی کے انعامات دےئے جائیں گے ،اس کے علاوہ ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین اور بہترین باؤلر کو 1,1ہزار روپے نقداور ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مین آف دی فائنل میچ کو بھی1ہزار روپے کے نقد انعامات دےئے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں تیز ترین سنچری اور تیز ترین نصف سنچری سکور کرنے والے بیٹسمینوں کو500,500روپے نقد اور ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر اور بہترین وکٹ کیپر کو بھی 500,500روپے کے نقد انعامات دےئے جائیں گے،اس موقع پر اٹک کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چیف ایگز یکٹیو بنگش بلڈ بینک اٹک کینٹ و صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)(ق)سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق گروپ اٹک کینٹ شکیل خان بنگش نے ٹورنامنٹ آرگنائیزر بابائے کرکٹ ضلع اٹک بانی یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک و سابق ضلعی صدر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف)(ق) سابق ضلع ناظم اٹک میجر طاہر صادق گروپ اٹک طاہر محمود مودی، پنجاب پولیس کے معروف کرکٹر یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی سنےئر ٹیم کے کپتان سر حاجی نصیر احمد اور سیکرٹری ٹورنامنٹ ونائب کپتان یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک ارسلا خان کا اپنے مرحوم بھائی ندیم خان بنگش کی یاد میں ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کو اپنا ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں کیونکہ یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے ہمیشہ میرے مرحوم بھائی ندیم خان بنگش کو یا د رکھا ہوا ہے اور یوتھ کرکٹ کلب رجسٹرڈ اٹک کی انتظامیہ اور کھلاڑی ہر سال باقاعدگی سے میرے مرحوم بھائی ندیم خان بنگش کی یاد میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :