پاکستان سپر لیگ :کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارہ پریس کانفرنس میں کپتان شعیب ملک پر برس پڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 14:38

پاکستان سپر لیگ :کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارہ پریس کانفرنس میں ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء)پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارہ پریس کانفرنس میں کپتان شعیب ملک پر برس پڑے ، ٹیم کا شکست کا ذمہ دار اپنی بیٹنگ کو قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کوچ مشتاق احمد نے صحافیوں کے سوالا ت کے جوابات دینے سے گریز کرتے ہوئے نائب کپتا ن روی بوپارہ کو میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے بھیج دیا جنہوں نے اپنے ہی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کے بعد دبئی میں یہ ان کی ٹیم کا پہلا میچ تھا اور انکے خیال میں کراچی کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنی چاہیئے تھی کیوں کہ اس میدان میں اوس پڑنے کے باعث دوسری اننگز میں باؤلنگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

انہوں نے مزید شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامٹ کے کامیاب ترین باؤلرز میں سے ایک تھے تاہم انہیں باؤلنگ کا مناسب موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا ۔بوپارہ نے اعتراف کیا کہ کراچی کنگز نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ اگلے راؤنڈ میں جانے کے مستحق نہیں تھے ،ہمارے پاس بلے بازی میں بڑے نام تھے جن میں شعیب ملک ،لینڈل سمنزاور شکیب الحسن شامل تھے تاہم وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ۔