پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست ویوین رچرڈز فٹبال کھیلتے ہوئے چکرا کر گر پڑے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 15:42

پاکستان سپر لیگ ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست ویوین رچرڈز فٹبال کھیلتے ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سرپرست سر ویوین رچرڈز فٹبال کھیلتے ہوئے چکرا کر گر پڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں راؤنڈ لیگ ختم ہونے کے بعد اب پلے آف کا مرحلہ کل سے شروع ہوگا جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا سامنا پشاور زلمی سے ہوگا ۔ذرائع کے مطابق میچ کی تیاری کے سلسلے میں کوئٹہ کے کھلاڑی فٹبال کھیلنے میں مصروف تھے کہ ویوین رچرڈز بھی کھیل میں شریک ہوگئے تاہم شدید گرمی کے باعث انہیں چکر آئے اور وہ زمین پر گر پڑے جس کے بعد کوئٹہ کے میڈیکل سٹاف نے انہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کی ۔

متعلقہ عنوان :