بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے اگلے سال دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 15:51

بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے اگلے سال دورہ پاکستان کا ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے اپنی ٹیم کے اگلے سال دورہ پاکستان کا عندیہ دے دیا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستا ن سپر لیگ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی ٹیم آئندہ سال پاکستا ن کا دورہ کر سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

تمیم اقبال کے مطابق جس طریقے سے انڈین پریمیئر لیگ نے بھارتی کرکٹ کو فائدہ دیا ہے اسی طرح پاکستان سپر لیگ سے بھی پاکستان کرکٹ کو نیا ٹیلنٹ ملے گا ۔