سابق آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وارن کو اژدہے نے کاٹ لیا

جمعرات 18 فروری 2016 16:12

سابق آسٹریلیوی لیگ سپنر شین وارن کو اژدہے نے کاٹ لیا

سڈنی (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) ریالٹی شو میں شرکت کے دوران آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر شین وارن کو اژدہے نے کاٹ لیا تاہم وہ انہیں کسی قسم کا نقصان نہ پہنچا ۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی چینل پر نیٹ ورک ٹین شو کے پرومو میں اینا کونڈا کو 46 سالہ سابق لیگ سپنر کو کاٹتے دکھایا گیا ہے ، نیٹ ورک ٹین کے ترجمان کے مطابق شین وارن کو ایک کمسن ایناکونڈا نے کاٹا جو زہریلا تو نہیں تھا تاہم اسکا کاٹنا شدید تھا ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایناکونڈا کے 100 دانت ہوتے ہیں اور کسی ایک دانت کے کاٹنے سے بھی سو سوئیوں کے چبھنے جتنی تکلیف ہوتی ہے ۔ پروگرام کے ایگزیکٹو پروڈیوسر سٹیفن ٹیٹ نے بتایا کہ شین وارن نے انہیں اپنے سانپوں سے ڈر کے بارے میں بتایا تھا اور اس حادثے کے باوجود عظیم کرکٹر نے بہادری کے ساتھ ٹرائل مکمل کیا ۔