سٹریس ایکسپورٹ بورڈ کی تشکیلِ نو میں وزیر اعظم کی دلچسپی قابلِ تحسین ہے‘ احمد جواد

جمعرات 18 فروری 2016 16:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین احمد جواد نے کہا ہے کہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے سربراہ کی نااہل پالیسیوں کی وجہ سے کینو کی برآمدات کو سہارا دینے کے لیے سٹریس ایکسپورٹ بورڈ کی تشکیلِ نو کیلئے وزیر اعظم پاکستان کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

احمد جواد نے کہا کہ پاکستان سالانہ 20لاکھ ٹن سے زائد کینو پیداکرنے والا ملک ہے جس کی سالانہ برآمدات تین لاکھ ٹن کے قریب ہیں۔ پچھلے دو سالوں سے کینو کی برآمدات کو کمی کا سامنا تھا جس پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ نے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جو ایکسپورٹرز میں مایوسی کی وجہ بنی۔انہوں نے حکومت کی دی گئی اہم ذمہ داری کو چھوڑ کر صرف فیڈریشن چیمبرز کی سیاست کو فروغ دیا۔

متعلقہ عنوان :