کراچی کنگز میں اختلافات سامنے آگئے

نائب کپتان روی بوپارا نے شعیب ملک کی کپتانی پر سوالات اٹھا دیئے کامیاب ترین باؤلرز ہونے کے باوجود باؤلنگ کا موقع نہیں دیا گیا ، کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جانے کی مستحق نہیں تھی ، روی بوپارا

جمعرات 18 فروری 2016 17:29

کراچی کنگز میں اختلافات سامنے آگئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے نائب کپتان روی بوپارہ پریس کانفرنس میں کپتان شعیب ملک پر برس پڑے ، ٹیم کا شکست کا ذمہ دار اپنی بیٹنگ کو قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ناکامی کے بعد کراچی کنگز کے کپتان شعیب ملک، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کوچ مشتاق احمد نے صحافیوں کے سوالا ت کے جوابات دینے سے گریز کرتے ہوئے نائب کپتا ن روی بوپارہ کو میڈیا کا سامنا کرنے کے لیے بھیج دیا جنہوں نے اپنے ہی کپتان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شارجہ میں کھیلنے کے بعد دبئی میں یہ ان کی ٹیم کا پہلا میچ تھا اور انکے خیال میں کراچی کو ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنی چاہیئے تھی کیوں کہ اس میدان میں اوس پڑنے کے باعث دوسری اننگز میں باوٴلنگ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامٹ کے کامیاب ترین باوٴلرز میں سے ایک تھے تاہم انہیں باوٴلنگ کا مناسب موقع بھی فراہم نہیں کیا گیا۔بوپارہ نے اعتراف کیا کہ کراچی کنگز نے اچھی کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ اگلے راوٴنڈ میں جانے کے مستحق نہیں تھے ،ہمارے پاس بلے بازی میں بڑے نام تھے جن میں شعیب ملک ،لینڈل سمنزاور شکیب الحسن شامل تھے تاہم وہ بڑا سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ ۔

متعلقہ عنوان :