ڈونلڈ ٹرمپ کےجیتنے پر کینیڈا کا جزیرہ امریکیوں کی پناہ گاہ بنے گا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 فروری 2016 17:39

ڈونلڈ ٹرمپ کےجیتنے پر کینیڈا کا جزیرہ امریکیوں کی پناہ گاہ بنے گا

کیپ بریٹن، نووا سکوٹیا، کینیڈا۔ ڈونلڈ ٹرمپ سے صرف مسلمان ہی نہیں غیر مسلم امریکی بھی تنگ ہیں۔ بہت سے امریکیوں نے عہد کر لیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کا صدر بن گیا تو وہ امریکا چھوڑ دیں، وہ کسی ایسے ملک میں نہیں رہیں گے جہاں کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہو۔

(جاری ہے)

ایسے ہی لوگوں کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے، جس میں ایسے لوگوں کو جو ڈونلڈ ٹرمپ کے جیتنے پر امریکا میں نہ رہنا چاہیں کیپ بریٹن میں منتقل ہونے کا کہا گیاہے۔


اس ویب سائٹ کو سڈنی ، نووا سکوٹیا کے ایک ریڈیو ہوسٹ، روب کالابروس، نے بنایا ہے۔اس ویب سائٹ کو اُن امریکی ووٹرز کے اعلان کے جواب میں بنایا گیا ہے، جنہوں نے اعلان کیا تھا کہاگر اُن کا امیدوار ہار گیا تو وہ امریکا چھوڑ دیں گے۔
روب نے امریکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ انہوں نے امریکا چھوڑ کر کینیڈا میں منتقل ہونا ہی ہے تو کیپ بریٹن میں منتقل ہوجائیں۔ اس ویب سایٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ کے متنازع بیانات کے حوالہ جات بھی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :