جنوبی کشمیر کے گاوں‌ سے برفانی تودہ ٹکرا گیا ، ہلاکتوں‌کا خدشہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 18 فروری 2016 18:12

جنوبی کشمیر کے گاوں‌  سے برفانی تودہ ٹکرا گیا ، ہلاکتوں‌کا خدشہ

جنوبی کشمیر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18 فروری 2016ء): جنوبی کشمیر کے ایک گاؤں نارسٹن سے ایک برفانی تودہ ٹکرا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک برفانی تودہ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقہ ترال میں ایک گاؤں سے ٹکرایا۔

(جاری ہے)

برفانی تودے کے ٹکرانے کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔