کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے پریکٹس سیشن کے دوران ویون رچرڈز گرگئے

ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے ، رچرڈز تندرست ہیں ، گھبرانے کی بات نہیں ، ڈاکٹرز

جمعرات 18 فروری 2016 18:19

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے پریکٹس سیشن کے دوران ویون رچرڈز گرگئے

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے پریکٹس سیشن میں فٹبال کھیلنے کے دوران ویون رچرڈز گرگئے۔ دبئی میں پاکستان سپر لیگ میں پلے آف مرحلے میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کوئٹہ کا پریکٹس سیشن کوچ ویون رچرڈز کی نگزانی میں جاری تھا کوئٹہ کے کھلاڑی فٹبال کھیلنے میں مصروف تھے کہ ویوین رچرڈز بھی کھیل میں شریک ہوگئے تاہم شدید گرمی کے باعث انہیں چکر آئے اور وہ زمین پر گر پڑے جس کے بعد کوئٹہ کے میڈیکل سٹاف نے انہیں ابتدائی طبی امداد مہیا کی۔۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ویون رچرڈ ز 63برس کے ہونے کے باوجود توانا ہیں ،گھبرانے کی کوئی بات نہیں

متعلقہ عنوان :