پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بارپھرمندی کا رجحان

ہنڈریڈ انڈیکس ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد اکتیس ہزار تین سو گیارہ پر بند ہوا

جمعرات 18 فروری 2016 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان رہا، ہنڈریڈ انڈیکس ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد اکتیس ہزار تین سو گیارہ پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

شہرمیں سیاسی بحران اورسیاسی جماعت کی جانب سے پندرہ دن کا راشن محفوظ کرنے جیسی خبروں نے سرمایہ کاروں کو محتاط رویہ اپنانے پر مجبور کردیا۔ سیشن کے آغاز پر ڈھائی سو پوائنٹس اضافے کے باوجود سرمایہ کاروں نے سیشن کے اختتام پر شیئرز کی فروخت جاری رکھی۔ جس کے باعث انڈیکس ایک ڈیڑھ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد اکتیس ہزارتین سو گیارہ پر بند ہوا، جبکہ کاروباری حجم گیارہ کروڑ تیہتر لاکھ شیئرز ریکارڈ کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :