روسی طیاروں کو روکنے کے لیے برطانوی فضائیہ کی پہلی مرتبہ کارروائی

اپنی سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی کیونکہ روسی طیارے ہماری حدود کے قریب پہنچ گئے تھے،برطانوی فضائیہ

جمعرات 18 فروری 2016 19:15

روسی طیاروں کو روکنے کے لیے برطانوی فضائیہ کی پہلی مرتبہ کارروائی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء)برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ برطانوی فضائی حدود کی طرف بڑھتے ہوئے دو روسی بمبار طیاروں کو روکنے کے لیے برطانوی فضائیہ کے ٹائفون طیاروں کو اڑایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی فضائیہ کے طیاروں کو سکیورٹی الرٹ کے بعد برطانوی کاؤنٹی لنکن شائر میں واقع کونگسبائی کے فضائی اڈے سے روانہ کیا گیا ۔

فضائیہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ روس فضائیہ کے بلیک جیکس برطانوی فضائی حدود میں داخل نہیں ہوئے تاہم وہ ایک ایسے علاقے میں تھے جو برطانوی سکیورٹی کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔برطانوی فضائیہ کا کہناتھا کہ اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور ایسے کسی بھی الرٹ کی صورت میں لڑاکا طیاروں کو فوراً روانہ کیا جاتا ہے۔