سینیٹ نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں سے متعلق بل اور پاکستان حلال اتھارٹی اور پاکستانی قوانین کی دوبارہ اشاعت ،تجدید اور غلطیوں سے پاک طباعت بل 2015 کی بھی منظوری دیدی

جمعرات 18 فروری 2016 19:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء ) سینیٹ نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں سے متعلق بل اور پاکستان حلال اتھارٹی اور پاکستانی قوانین کی دوبارہ اشاعت ،تجدید اور غلطیوں سے پاک طباعت بل 2015 کی بھی منظوری دیدی ۔ جمعرات کو سینیٹ کے اجلاس میں وزیر برائے پارلیمانی امورشیخ آفتاب احمد نے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں سے متعلق بل پیش کیا جسے ایوان نے منظور کر لیا ۔

(جاری ہے)

بل کے ذریعے عام انتخابات کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے لئے انتخابی فہرستوں کی تیاری اور حلقہ بندیوں کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کو دے دی گئی۔ بعد ازاں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015 سینیٹ میں پیش کیا۔سینیٹ نے پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015 منظورکر لیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے پاکستانی قوانین کی دوبارہ اشاعت,تجدید اور غلطیوں سے پاک طباعت بل 2015 بل پیش کیاجسے منظور کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :