سی ڈی اے مزدور یونین کے وفد کی چوہدری محمد یاسین کی قیاد ت میں نومنتخب مئیر اسلام آباد کو مبارکباد

نو منتخب مئیر اسلام آباد کو مزید خوبصورت شہر بنانے میں تعمیری کردار ادا کرینگے، چوہدری محمد یاسین

جمعرات 18 فروری 2016 20:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 فروری۔2016ء) سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین ، کی قیادت میں سی ڈی اے مزدور یونین کے دیگر عہدیداران جن میں صدر اورنگزیب خان، چئیرمین راجہ شاکر زمان کیانی ، امیر شاہ کاظمی، ملک لطیف ، راجہ غلام مرتضیٰ اور سردار مرتضیٰ شامل تھے نے جناب شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد کے پہلے مئیرمنتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین نے کہا کہ اُن کی قائدانہ صلاحیتوں پر اسلام آباد کے شہریوں کو فخر ہے اور وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے اس چناؤ پر اُن کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں نو منتخب مئیر جناب شیخ انصر عزیز کو اسلام آباد کو مزید خوبصورت شہر بنانے میں تعمیری کردار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سی ڈی اے ملازمین کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ساتھ ہی ساتھ سی ڈی اے ملازمین کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا خصوصی طور پر ملازمین کی حاصل شدہ مراعات پلاٹوں اور دیگر سہولتیں جو سی ڈی اے مزدور یونین نے اپنے دور میں دلائیں انکو تحفظ دیا جائے۔ نو منتخب مئیر نے اس موقع پر سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری کو یقین دہانی کرائی کہ میاں محمد نواز شریف کی حکومت میں انشاء اﷲ کسی ملازم کی حق تلقی نہیں ہو گی اور اُن کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چوہدری ریاض صاحب سابق MNA بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے کے مزدور ایک طاقت ہیں اور شہر کی خوبصورتی میں ان کا بہت بڑا حصہ ہے انہوں نے بھی ملازمین کے حقوق کے تحفظ کا بھر پور یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :