کچھ لوگ میرانام استعمال کر کے فراڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، میرے حوالے سے کسی بھی معاملے کی پہلے تصدیق کرلی جائے، میرے نام پر فراڈ کرنے والے کاسراغ کر لیا گیا ہے ، کیس ایف آئی اے کو بھیج دیاگیاہے

چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضاربانی کا اجلاس میں اظہار خیال

جمعرات 18 فروری 2016 20:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر رضاربانی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ میرانام استعمال کر کے فراڈ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،کوئی بھی میرے حوالے سے کسی کو کچھ بھی کہے تو سب سے پہلے مجھ سے اسکی تصدیق کی جائے، میرے نام پر فراڈ کرنے والے کاسراغ کر لیا گیا ہے اور کیس ایف آئی اے کو بھیج دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں چیئرمین سنیٹ تمام سینٹرز اور میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ میرانام استعمال کرکے فراڈ کر رہے ہیں کچھ عرصہ قبل بھی ایسا ایک کیس سامنے آیا تھا جسکی میں تردید کی تھی مگر 4روز قبل بھی اس قسم کا فراڈ کراچی میں کیاگیا اور اس شخص کو ٹریس کرلیا گیا ہے اور کیس ایف آئی اے کو بھی بھیج دیا گیا ہے اور کسی کو بھی اگر میرے حوالے سے کوئی ایسی بات سننے کو ملے تو وہ سب سے پہلے مجھ سے رابطہ کرے۔

سینیٹر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا کہ اگر سینیٹرز کے حوالے سے بھی اس طرح کا کوئی معاملہ ہوتو سینیٹرز سے بھی اسکی تصدیق کی جانی چاہی

متعلقہ عنوان :