آرمی چیف راحیل شریف کی افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمبل سے ملاقات

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 20:34

آرمی چیف راحیل شریف کی افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) آرمی چیف راحیل شریف کی افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمبل سے ملاقات ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق امریکی فوج کے سربراہ جنرل جان کیمبل نے آارمی چیف راحیل شریف سے اپنی الوداعی ملاقات کی ہے۔ ملاقات پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں ہوئی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے افغانستان میں استحکام کیلئے جنرل جان کیمبل کی کاوشوں کو سراہا۔ جبکہ جنرل کیمبل میں آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کیخلاف اہم کامیاں حاصل کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔