سی ڈی اے کی جانب سے پوش سیکٹر ز ایف اور جی میں سڑکوں کی کارپیٹنگ میں غیر معیاری میٹیرئل استعمال کئے جانے کا انکشاف ، قومی خز انے کو کروڑوں کا نقصان
جمعرات 18 فروری 2016 21:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف اور جی میں سڑکوں کی کارپیٹنگ میں غیر معیاری میٹیرئل استعمال ہونے اور ایف سیکٹر میں سڑکوں کی بغیر کھدائی اور بھرائی کارپیٹنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے جس سے قومی خز انے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے یہ ٹھیکہ زیڈ کے بی نامی کمپنی کو 88 کروڑ 40 لاکھ میں دیا گیا تھا جو کہ 5 ماہ میں مکمل ہونا ہے۔
غیر میعاری میٹیرئل استعمال ہونے کے باعث ان سڑکوں کی پائیداری پر سوالیہ نشان بن چکا ہے ۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹروں میں ہونے والی سڑکوں کی کارپیٹنگ میں نہ صرف غیرمیعاری میٹیرئل استعمال ہو رہا ہے بلکہ سی ڈی اے کی جانب سے دیئے جانے والے ٹینڈر کے بعد زاہد خان اینڈ برادرز (زیڈ کے بی) کمپنی کو ان سڑکوں کی مرمت کا ٹھیکا دیا گیا تھا جس پر متعلقہ کمپنی صرف کارپیٹنگ کروا رہی ہے اور ایف سیکڑ کے کسی بھی سڑک کی کھدائی نہیں کی گئی اور نہ ہی اُن کی بھرائی کی گئی ہے جس سے ان سڑکوں کی مرمت کے بعد پائیداری کا عرصہ انتہائی کم ہو کر رہ گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.