کھیلوں کا سامان بنانیوالی کمپنی نائیکی نے مینی پیکیو کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا
جمعرات 18 فروری 2016 21:11
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) کھیلوں کا سامان بنانے والی امریکہ کی معروف کمپنی نائیکی نے باکسنگ کے عالمی چیمپیئن مینی پیکیو کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا ہے۔نائیکی کا یہ اقدام پیکیو کی جانب سے ’ہم جنس پرستوں کو جانوروں سے بدتر‘ قرار دینے کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے۔37 سالہ مینی پیکیو فلپائن کی سینیٹ کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں، اور انھوں نے بعد میں اپنے بیان پر معافی مانگی ہے۔
ادھر نائیکی نے ایک بیان میں مینی پیکیو کے تبصرے کو ’مکروہ‘ قرار دیا ہے۔(جاری ہے)
نائیکی کے مطابق ’ہم ایل جی بی ٹی (گے، لیزبیئن، بائی سیکشوئل، ٹرانس سیکشوئل) کمیونٹی کے ساتھ روا رکھے جانے والے کسی بھی تعصب کی مخالفت کرتے ہیں۔‘کھیلوں کا سامان بنانے والی کمپنی کے مطابق ’ہم نے مینی پیکیو کے ساتھ اپنے تعلقات ختم کر دیے ہیں۔مینی پیکیو نے یہ بیان ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران دیا تھا۔ اس کے بعد انھوں نے انسٹا گراہم پر لکھا: ’میں سچ بتا رہا تھا اور بائبل نے بھی یہی بتایا ہے۔مینی پیکیو گذشتہ برس مئی میں فلوئڈ مے ویدر سے ہونے والا مقابلہ ہار گئے تھے اور اب وہ اپریل میں ٹموتھی بریڈلی سے مقابلہ کریں گے۔ ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویسٹ انڈیزکیخلاف قومی ویمن ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کا چیئرمین پی سی بی نے ایکشن لے لیا
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.