پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں فائرنگ کرنے اور اسلحہ لہرانے والے عناصر کی شناخت ہوگئی، مزید 28 بھی شناخت کر لئے گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 18 فروری 2016 21:18

پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں فائرنگ کرنے اور اسلحہ لہرانے والے عناصر ..

لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی پی اے۔18فروری۔2016ء) پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 16 فروری کی رات ہاسٹل نمبر 4 میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں فائرنگ کرنے اور اسلحہ لہرانے والے اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن کو شناخت کر لیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق اسلامی جمعیت طلباء کے کارکن اور انسٹی ٹیوٹ آف جیالوجی کے طالبعلم صہیب خان المعروف رومی خان کے ہاتھ میں پستول صاف دیکھا جا رہا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج می یونیورسٹی کے سکیورٹی گارڈ اور دیگر طالبعلموں نے اس سے اسلحہ چھیننے کی بھی کوشش کی رومی خان اسلحے سمیت بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔

علاوہ ازیں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہنگامہ آرائی میں ملوث اسلامی جمعیت طلباء کے 29 کارکنوں کو شناخت کر لیا ہے جس میں انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے محمد عثمان، پنجاب یونیورسٹی لاء کالج کے حمزہ، حبیب، منیب، آدم ملک، معاذ اکرم، ہیلی کالج آف کامرس کے بلال، عمر، راو جنید رانا حسسان، عرفان، ابرار، تنویر آفریدی، سوشیالوجی کے فہد خان، بلال، انضمام الحق، جینڈر سٹڈیز کے سعید، جنید جٹ، جیالوجی کے کریم، ہدایت اللہ، وسال،ذوالوجی کے ذیشان، پولیٹیکل سائنس کے یاسر ملک، فلسفلے کے حسام گجر، محبوب، انسٹی ٹیوٹ آف بائیوکیمسٹری و بائیوٹیکنالوجی کے ہدایت اللہ اور ادارہ تعلیم و تحقیق کے اسامہ نصیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ جات کو مذکورہ طالبعلموں کے خلاف فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔