جرمنی میں اعضاء فروش مافیا سرگرم

گزشتہ 23 ماہ میں پانچ ہزار مسلمان بچوں اور بچیوں کو اغواء کر انکے اعضاء نکال کر یورپی ممالک اسمگل کئے گئے بچیوں کو جسم فروشی مافیا کے ہاتھوں بیچا بھی جارہا ہے،سنٹرل کونسل آف جرمن مسلم کی رپورٹ

جمعرات 18 فروری 2016 21:27

جرمنی میں اعضاء فروش مافیا سرگرم

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 فروری۔2016ء) سنٹرل کونسل آف جرمن مسلم کے چیئرمین ایمان مزائک نے کہا ہے کہ گزشتہ 23 ماہ کے دوران جرمنی میں پانچ ہزار مسلمان بچوں اور بچیوں کو اغواء کرکے اعضاء فروش مافیا نے انکے جسمانی اعضاء نکال کر یورپی ممالک اسمگل کئے ہیں جبکہ بچیوں کو جسم فروشی مافیا کے ہاتھوں بیچا بھی جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق برلن میں سنٹرل کونسل آف جرمن مسلم کے چیئرمین ایمان مزائک کا کہنا ہے کہ اس مذموم دھندے پر پولیس اور جرمن وفاقی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ جرمن فیڈرل حکومت کے ایک سنئر مشیر جان ولیم نے اس معاملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ شامی پناہ گزینوں کے بچے اور بچیاں جسم فروشی اور اعضاء فروش جرمن مافیا کے ہاتھوں چڑھ چکے ہیں

متعلقہ عنوان :