اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا

جمعرات 18 فروری 2016 22:05

اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹو ئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اظہر محمود کو ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اظہر محمود اس وقت پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کھیل رہے ہیں اور انہیں بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوینٹی کیلئے قومی ٹیم کا باولنگ کوچ مقرر کر دیا گیاہے۔ذرائع کا کہناتھا کہ موجودہ باولنگ کوچ مشتاق احمد واپس نیشنل اکیڈمی میں آئیں گے۔واضح رہے کہ اظہر محمود انگلینڈ میں مقیم ہیں اور وہ انگلش کاؤنٹی کی ٹیم سرے کے اسسٹنٹ کوچ اور کھلاڑی بھی ہیں۔