قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ، معاہدہ کرنے والی کمپنی 100 فیصد سرکاری کی ملکیت ہے ، اعتزاز احسن الزام لگانے سے قبل تصدیق کر لیا کریں ،پاکستان میں احتساب عمل اور حکومت سے میرا کوئی تعلق نہیں
سابق چیئرمین نیب سیف الرحمان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
جمعرات 18 فروری 2016 22:54
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 فروری۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) کے سابق چیئرمین سیف الرحمان نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ ایل این جی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے ، قطر گیس کمپنی سو فیصد سرکاری کی ملکیت ہے ، اعتزاز احسن کسی پر الزام لگانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں ،پاکستان میں احتساب کے عمل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی حکومت سے کوئی تعلق ہے، میں ایک عام تاجر ہوں ، کرپشن کے خاتمے کے لئے احتساب کا عمل بہت ضروری ہے۔
وہ جمعرات کوسرکاری ٹی وی چینل سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ میری کوششوں سے قطر کے شاہی خاندان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی مگر میرا قطر سے ایل این جی معاہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ قطر گیس کمپنی سو فیصد سرکار کی ملکیت ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہ اکہ اعتزاز احسن کسی پر الزام لگانے سے پہلے تصدیق کر لیا کریں ۔ سیف الرحمان نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے پاکستانی وفود قطر سے معاہدے میں مصروف تھے ۔
قطرنے سستے ترین نرخ پر پاکستان کو ایل این جی فراہم کرنے کا معاہدہ کیا ۔ پیپلز پارٹی کے دور سے ہی قطر کو سرمایہ کاری کے لئے رضا مندی کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنے سے سرمایہ کاری بڑھی ہے ۔ پاکستان میں ترقیاتی ٹھیکوں کے لئے حکومت پیپرا قواعد پر سختی سے عمل کر رہی ہے ۔سابق چیئرمین نیب نے کہا کہ دھرنے کی وجہ سے بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا تھا۔ بے بنیاد الزامات کی وجہ سے پورٹ قاسم پاور پراجیکٹ ختم ہونے جا رہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے احتساب کا عمل بہت ضروری ہے ۔ پاکستان میں احتساب کے عمل سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی حکومت سے کوئی تعلق ہے میں ایک عام تاجر ہوں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.