کیون پیٹرسن 2018ء میں جنوبی افریقی ٹیم کیلئے کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں :ڈیرن گف
ذیشان مہتاب جمعرات 18 فروری 2016 23:09
لندن(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء)سابق انگلش فاسٹ بالر ڈیرن گف کا دعویٰ ہے کہ کیون پیٹرسن 2018ء میں جنوبی افریقی ٹیم کیلئے کھیلتے دیکھے جاسکتے ہیں ۔
(جاری ہے)
برطانوی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹر ویو میں ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن نے رواں سال جنوبی افریقی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور انہیں وہاں انتہائی عزت کی نگاہ دیکھا جاسکتا ہے ، انگلش سلیکٹرز نے ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا اور یہی بات انہیں جنوبی افریقہ واپس لے جا سکتی ہے اور وہ 2018ء اس ملک کیلئے کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔
ڈیرن گف کا مزید کہناتھا کہ اسی بات کو بنیاد بنا کر پیٹرسن لالچ میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور اس بات کا امکان موجود ہے کہ انہیں اگر جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھیلنے کی آفرہوئی تو وہ اپنی مایوسی کا خاتمہ کرنے کیلئے اس موقع کو نہیں ٹھکرائیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی رولز کے مطابق کسی ٹیسٹ پلیئنگ ملک کیلئے کھیلنے والے کھلاڑی کو دوسرے ملک کی نمائندگی کے لیے کم سے کم 4سال انتظار کر نا پڑتا ہے اور 35سالہ کیون پیٹرسن نے آخری مرتبہ 3جنوری 2014ء کو آسٹریلیا کیخلاف آخری ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی نمائندگی کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.