رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کسی دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیا: ایم کیو ایم

muhammad ali محمد علی جمعرات 18 فروری 2016 23:46

رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم کے کسی دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیا: ایم ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 فروری۔2016ء) ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کی جانب سے ان کے کسی دفتر پر چھاپہ نہیں مارا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کی جانب سے جمعرات کی شب ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب ایک گھر پر چھاپہ مار کر 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں وضاحت دیتے ہوئےکہا گیا ہے کہ رینجرز نہ ہی ایم کیو ایم کے کسی دفتر پر چھاپہ مارا ہے نہ ہی ایم کیو ایم کے کسی کارکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔