پاکستان سپر لیگ کا فاتح کون ہوگا ، بکیز نے اشارہ دے دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 19 فروری 2016 01:04

پاکستان سپر لیگ کا فاتح کون ہوگا ، بکیز نے اشارہ دے دیا

لاہور(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار18فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئی ہے جہاں پشاور ،کوئٹہ ،اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں فائنل کے کوالیفائی کرنے کے لیے سر دھڑ بازی لگائیں گی وہیں بعض اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں بکیز بھی سرگرم ہوگئے ہیں جن میں سے کئی نے تو پشاور زلمی کو پہلی پاکستان سپر لیگ کا فاتح بھی قرار دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک مشہور بکی نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھیلنے کے سب سے زیادہ چانسز ہیں جہاں ممکنہ طور پر پشاور زلمی کی ٹیم میدان مار لے گی ۔ مذکورہ بکی کامزید کہنا تھا کہ اب تمام کرکٹ میچز کہیں نہ کہیں فکس ہوتے ہیں ،بھارتی کپتان ایم ایس دھونی اور سابق صد ر بی سی سی آئی این سری نواسن نے تو پوری آئی پی ایل فکس کردی تھی اور اب دنیا بھر کے بہت سے بکیز پاکستان سپر لیگ میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔