موسم کی ادا میں تبدیلی ، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش،جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی
جمعہ 19 فروری 2016 11:12
اسلام آباد /لاہور/راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء ) موسم کی ادا میں تبدیلی ، اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے جاتی سردی ایک بار پھر لوٹ آئی ، اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے بعض شہروں میں بوندا باندی ، ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ، موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں رم جھم ہوگی۔
بوندا باندی ، سرمئی بادلوں کے سائبان تلے جھومتی ڈالیوں ، مسکاتی کلیوں نے شہر اقتدار اسلام آباد کا موسم دلکش بنا دیا۔(جاری ہے)
جڑواں شہروں میں وقفے وقفے سے پڑنے والی پھوار کا سلسلہ دن اور رات تک جاری رہا۔ باغوں کے شہر لاہور میں رم جھم اور کہیں کہیں پڑنے والے چھینٹوں سے موسم خنک ہو گیا۔ موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق وقفے وقفے سے جاری پھوار کہیں بوندا باندی اور کن من کا سلسلہ برقرار رہنے کا امکان ہے۔
شہر کے آسمان کو یونہی بادل گھیرے رہیں گے۔ سیالکوٹ ، صفدر آباد ، وہاڑی ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں بارش کے بعد موسم ایک بار پھر ٹھنڈا ہو گیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور ، ساہیوال ، فیصل آباد ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، ہزارہ ڈویژن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.