قومی ٹیم سے دوری تکلیف دہ ، جلد ہی دوبارہ کم بیک کر کے فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہوں ‘سعید اجمل

جمعہ 19 فروری 2016 12:07

قومی ٹیم سے دوری تکلیف دہ ، جلد ہی دوبارہ کم بیک کر کے فتوحات میں اہم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)آف سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم سے دوری تکلیف دہ ہے، جلد ہی دوبارہ ٹیم میں کم بیک کر کے فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہوں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جب ٹیم میچ ہارتی ہے تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے اسلئے میں ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں اور وہ دن دور نہیں جب میں دوبارہ انٹرنیشنل سطح پر ملک کی نمائندگی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس ابھی بھی ورائٹیز موجود ہے جو حریف بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے کیلئے کافی ہیں تاہم ابھی میں ان پر مزید محنت کر رہا ہوں، نئے ایکشن کے ساتھ اگر خاطرخواہ کامیابی نہ ملی تو انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دوں گا اور مجھے پوری امید ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مجھے ضرور موقع دے گا۔