زخمی پیٹر سڈل اور ڈگ بریسویل ہفتے سے شروع ہونیوالے کرائسٹ چرچ ٹیسٹ سے باہر
جمعہ 19 فروری 2016 12:12
کرائسٹ چرچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)آسٹریلین فاسٹ باوٴلر پیٹر سڈل اور نیوزی لینڈ کے ڈگ بریسویل انجری کے سبب دونوں ٹیموں کے درمیان 20 فروری سے ہونے والے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔نیوزی لینڈ کے ڈگ بریسویل کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے سبب ان کی ہفتے سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہے۔
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ نے بریسویل کے متبادل کا اعلان نہیں کیا کیونکہ میٹ ہنری اور نیل ویگنر پہلے سے ہی ٹیم کے ساتھ ہیں اور ان دونوں میں سے کسی ایک کو ٹیسٹ میچ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب کمر کی انجری کے سبب آسٹریلین فاسٹ باوٴلر پیٹر سڈل بھی دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔سڈل نیوزی لینڈ کے خلاف ولنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگ میں اس انجری کا شکار ہوئے جہاں وہ صرف آٹھ اوورز کرا سکے تھے اور تیسرے دن چائے کے وقفے کے بعد میدان سے باہر جانے پر مجبور ہو گئے تھے۔سڈل کی جگہ جیمز پیٹنسن کو فائنل ٹیسٹ میچ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے جنہوں نے آخری مرتبہ جنوری میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.