ریو ڈی جنیرو ٹینس ‘فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

جمعہ 19 فروری 2016 12:12

ریو ڈی جنیرو ٹینس ‘فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا پہلے ہی راؤنڈ میں باہر

ریو ڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء)ریو اوپن ٹینس ایونٹ مین اس و قت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب تھرڈ سیڈ،فرانس کے جوولفرائیڈ سونگا پہلے ہی راؤنڈ میں برازیل کے وائلڈ کارڈ پلئیر تھیاگو مونیٹرو کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریو ڈی جنئیرو میں جاری اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں، فرانس کے جو ولفرائیڈ سونگا کا مقابلہ ،مقامی کھلاڑی،تھیاگو مونیٹرو سے تھا،سب ہی ایک آسان مقابلے کی توقع کررہے تھے تاہم کورٹ میں صورتحال اس وقت بدلی جب تھیاگو نے سونگا کے خلاف ایکشن دکھانا شروع کیا۔

تھیاگو نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتا ،جس کے بعد سونگا نے دوسرا سیٹ تین چھ سے تو جیتا تاہم تیسرے سیٹ میں وہ تھیاگو کے آگے جم نہ سکیاور چھ چار سے ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔