فارن ایکٹ کی خلاف ورزی ، اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈراہ کے قریبی عزیز پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعہ 19 فروری 2016 12:18

فارن ایکٹ کی خلاف ورزی ، اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈراہ کے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے جعل سازی اور فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں اقلیتی رکن قومی اسمبلی اسفندیار بھنڈراہ کے قریبی عزیز رستم سنداوا کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز ایف آئی اے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے جعل سازی اور فارن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے جرم میں گرفتار ملزم رسم سنداوا کو سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے غلط اور جعلی طریقے سے پاکستانی شہریت دلوانے میں مدد کرنے والے کے بارے میں مزید تفتیش کرنی ہے لہذا ملزم کا آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے جس پر عدالت نے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا واضح رہے کہ ملزم رستم سنداوا جو کہ اقلیتی رکن پارلیمنٹ اسفند یار راندھاوا کا بہنوئی ہے الزام ہے کہ اس نے 1988ء میں پاکستانی شہریت حاصل کی لیکن دوران تفتیش وہ پاکستانی شہریت کے بارے میں کوئی بھی ثبوت فراہم نہ کرسکا اور نہ ہی اس کا ریکارڈ متعلقہ ادارے میں موجود ہے

متعلقہ عنوان :