گرم پانی کا کھولتا ہوا دریادریافت کرلیا گیا

دریا میں گرنے والا ہر جاندار سیکنڈوں میں اُبل جاتا ہے،ماہر ارضیات

جمعہ 19 فروری 2016 12:22

گرم پانی کا کھولتا ہوا دریادریافت کرلیا گیا

لیما، پیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) ماہر ارضیات نے ایمیزون کے دور دراز مقام پر ایسے دریا کو دریافت کیا ہے جس کا پانی کھولتا ہوا ہے اور اس میں گرنے والا جاندار سیکنڈوں میں اُبل جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس دریا کا ذکر پیرو کے قصے کہانیوں میں بھی ملتا ہے جسے برسوں کے مشقت کے بعد ماہر ارضیات نے دریافت کیا ہے، دریا کی گہرائی میں گرمی موجود ہے جس سے جھیل کا پانی کھول رہا ہے جبکہ دریا کا نام مایونتویا ہے اور قدیم ہسپانوی باشندوں نے یہاں سونے کی تلاش کے لیے اپنی جانیں بھی گنوائی ہیں۔

ماہر ارضیات نے 2011 میں اس دریا کو تلاش کیا جس کا 6 کلومیٹر طویل حصہ بہت گرم ہے جس کے باعث یہاں کا پانی ابل رہا ہے۔ ماہر ارضیات کے مطابق کئی مقامات پر دریا کا پاٹ 25 میٹر چوڑا ہے اور 6 میٹر گہرا ہے جس کا پانی چائے بنانے کی حد تک گرم ہے۔ اس میں ایک سیکنڈ تک ہاتھ ڈبونے سے جلد تیسرے درجے تک جھلس جاتی ہے اور اس کا پانی دودھیا سفید ہے جبکہ اس میں گرنے والے جانور فوری طور پر ابل جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :