ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی دنیا کا چکر لگانے کے بعد میزبان ملک واپس پہنچ گئی

جمعہ 19 فروری 2016 12:31

ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی دنیا کا چکر لگانے کے بعد میزبان ملک واپس پہنچ گئی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 فروری۔2016ء) بھارت میں ہونے والی ورلڈ ٹی 20 کی ٹرافی دنیا کا چکر لگانے کے بعد میزبان ملک واپس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

دنیا کے چکر سے واپس آنے والی ٹرافی کی نئی دہلی میں رونمائی کی گئی ، میگا ایونٹ کے میزبان بھارت کے مختلف شہروں میں ٹرافی کا چکر لگوایا جائیگا۔ بھارتی اسٹار کرکٹر یورواج سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ورلڈ ٹی 20 میں مردوں کے میچز کا آغاز 8 مارچ سے ہو گا جبکہ خواتین کا ٹورنامنٹ 15 مارچ سے شروع ہو گا۔ ایونٹ کیلئے وارم اپ میچز کا سلسلہ 3 مارچ سے شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :