پاکستان کی ترقی میں سول سروس کاکلیدی کردار ہے

قوم سول سرونٹس سے بہترین عوامی مفاد میں خدمات کی فراہمی کی توقع رکھتی ہے وزیراعظم محمد نواز شریف کا گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کے گروپ سے خطاب

جمعہ 19 فروری 2016 12:40

اسلام آباد ۔ 19 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ سول سروس کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے اور قوم سول سرونٹس سے بہترین عوامی مفاد میں خدمات کی فراہمی کی توقع رکھتی ہے۔ جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس میں گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسران کے گروپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب ایک ہی ٹیم کا حصہ ہیں اور ہمیں مادر وطن کی بہتری کے لئے کام کرنا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں ہماری سوچ مشن اور قانون کے تابع ہونی چاہئے۔ ہم اپنی بیورو کریسی سے دیانتداری اور شفافیت کی اعلیٰ ترین سطح کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحیح فیصلہ سازی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اسی طرح فوری فیصلہ سازی بھی اہم ہوتی ہے۔ وزیراعظم نے گریڈ 22 میں ترقی پانے والے افسروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران کو ترقی دینے کا فیصلہ میرٹ اور شفافیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسروں کا کردار، کارکردگی اور رویہ ان کی ترقیوں کے لئے واحد معیار ہے۔

متعلقہ عنوان :