سربجیت کی حقیقی بہن نے ایشوریا رائے کو دھمکی دیدی

جمعہ 19 فروری 2016 12:58

سربجیت کی حقیقی بہن نے ایشوریا رائے کو دھمکی دیدی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) بولی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن آجکل اپنی نئی آنے وا لی فلم ”سربجیت “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔واضح رہے ایشوریا رائے امنگ کمارکی فلم میں سربجیت کی بہن دلبیرکور کا کردار ادا کر رہی ہیں۔تاہم لدھیانہ کی ایک خاتون بلجندر کور کی جانب سے بھی سربجیت کی بائیولوجیکل بہن ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اداکارہ سمیت فلم کی ٹیم پر100کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے کااعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بلجندر کور کا کہنا ہے کہ انکا بھائی ”را“کا ایجنٹ تھا جبکہ فلمساز نے اپنی فلم میں ان کے بھائی کی زندگی کی غلط عکاسی کی ہے۔جبکہ اس قبل سربجیت کی بہن ہونے کی دعوے دار دلبیر کور ایشوریا رائے سے فلم کے سیٹ پر خصوصی ملاقات بھی کر چکی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلجندر کور کی جانب سے دلبیر کور پر بھی الزام عائد کیا گی ہے کہ انکا سربجیت کے ساتھ کوئی خونی رشتہ نہیں ہے۔یاد رہے امنگ کمارکی ”سربجیت“ میں سربجیت کا کردار بولی ووڈ سٹار رندیپ ہدا ادا کررہے ہیں۔