شاہ رخ خان کی ”فین“کا ”جبرا فین“دیکھنے والوں کی تعداد1ملین سے تجاوز کر گئی

جمعہ 19 فروری 2016 12:58

شاہ رخ خان کی ”فین“کا ”جبرا فین“دیکھنے والوں کی تعداد1ملین سے تجاوز ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی نئی آنے والی فلم ”فین“کے پہلے گانے ”جبرا فین“کے ریلیزہونے کے بعد یو ٹیوب پر اسے دیکھنے والو ں کی تعداد1ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔یش راج فلمز کی جانب سے ٹویٹرکے آفیشل پیج پر شاہ رخ خان کی تصویر کے ساتھ یہ خبر سپرسٹار کے پرستاروں کے ساتھ شیئر کی گئی۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کی فین کا جبرا فین 16فروری کے روز یو ٹیوب پر ریلیز کیا گیا تھا۔منیش شرما کی نئی آنے والی فلم میں شاہ رخ خان ڈبل کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔ فین میں شاہ رخ خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے دیگر ستاروں میں ولوشا ڈیسوزا، شریاپلگوانکراور دیپکا امین کے نام شامل ہیں۔ شاہ رخ خان کی فین رواں سال 16اپریل کے روز نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

متعلقہ عنوان :