لیجنڈری موسیقار خیام نے اپنی عمر بھر کی کمائی فلاحی کاموں کیلئے وقف کر دی

جمعہ 19 فروری 2016 13:05

لیجنڈری موسیقار خیام نے اپنی عمر بھر کی کمائی فلاحی کاموں کیلئے وقف ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) لیجنڈری موسیقارخیام کی جانب سے اپنی 90ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی تمام جمع پونجی فلاحی کاموں کیلئے وقف کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے فلاحی کاموں کیلئے اپنا فلاحی ادارہ قائم کر رکھا ہے جس کا نام ’خیام جگجیت کور ،کے پی جی چیریٹیبل ٹرسٹ ‘ہے۔

(جاری ہے)

موسیقار نے اپنی سالگرہ کے روز اپنی ساری عمر کی کمائی فلاحی ادارے کو وقف کرتے ہوئے بتایا کہ انکی کل جمع پونجی 10کروڑ روپے ہے اور وہ چاہتے اس سے ضرورت مند آرٹسٹوں اور فلم انڈسٹری سے منسلک تکنیک کاروں کی ضروریات پوری کی جائیں۔

خیام کی جانب سے طلعت عزیز کو مذکورہ ادارے کا متولی مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے موسیقاراور انکی اہلیہ جگجیت کور کا حقیقی بیٹا پردیپ 2012ء میں انتقال کر گیا تھا۔خیام نے اپنی جمع پونجی وقف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے یہ قدم اپنی اہلیہ کے کہنے پراٹھایا ہے