میڈونا بیٹے کی کمی شدت سے محسوس کرنے لگیں

جمعہ 19 فروری 2016 13:05

میڈونا بیٹے کی کمی شدت سے محسوس کرنے لگیں

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 فروری۔2016ء) معروف پاپ سٹار میڈونا آجکل اپنے بیٹے راکو کی کمی شدت سے محسوس کر رہی ہیں۔ مرر ڈاٹ کو ڈاٹ یو کے کی رپورٹ کے مطابق 57سالہ گلوکارہ کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں انکا بیٹا ان کے پاس واپس آجائے۔ واضح رہے میڈونا کا بیٹا راکو اپنے والد گائے رچی کے ساتھ برطانیہ میں مقیم ہے۔ جبکہ گلوکارہ کی جانب سے متعدد بار بیٹے کو واپس بلانے کے باوجود اس نے امریکہ آنے سے انکار کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی جانب سے حال ہی میں دوسری مرتبہ بیٹے کے بچپن کی تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے۔ میڈونا کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس تصوی میں انھوں نے فرانسیسی میں راکو کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اسے بہت یاد کرتی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی جانب دو مرتبہ اپنے بیٹے کے بچپن تصاویر سماجی روابط کی سائٹس پر شیئر کی جا چکی ہیں۔ گلوکارہ کے اس رویے انکے پرستار بھی حیرت زدہ ہیں چونکہ انکے خیال کے مطابق گلوکارہ خاسے مضبوط اعصاب کی مالک ہیں تاہم اس مرتبہ ایسا لگتا مامتا ان کے مضبوط اعصاب پر غالب آچکی ہے

متعلقہ عنوان :