امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے پر بہت صدمہ ہے ‘بھارتی وزیر دفاع

پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارتی حکومت پاکستان کو شواہد دیتی رہی ہے ‘ انٹرویو

جمعہ 19 فروری 2016 13:11

امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے پر بہت صدمہ ہے ‘بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 فروری۔2016ء) بھارتی وزیردفاع نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف 16 طیارے دینے پر بہت صدمہ ہے، امریکا سے بھی اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں بھارتی وزیردفاع منوہر پاریکر نے کہاکہ پٹھان کوٹ حملے سے متعلق بھارتی حکومت پاکستان کو شواہد دیتی رہی ہے، اب بھی پاکستان کو جو معلومات درکارہوں گی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی انہیں دے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان ایف 16 طیاروں کے معاہدے سے دکھ پہنچا ہے، بھارت نے امریکا سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔